بھارت، سیلفی لیتے ماں، بیٹا اور بیٹی جاں بحق

سیلفی لیتے ماں، بیٹا اور بیٹی جاں بحق

بھارت میں ایک خوفناک واقعہ پیش آیا۔ سیلفی لیتے ماں، بیٹا اور بیٹی جاں بحق ہو گئے۔ سیلفی لیتے تینوں چٹان سے پھسل کرندی میں جاگرے

 سیلفی لینا کافی دلچسپ مشغلہ بنتا جارہا ہے لیکن کبھی کبھی یہ مہلک بھی ثابت ہوتا ہےبھارتی ٹی وی کے مطابق اڈیشہ کے راگھاڑہ ضلع میں ایک 30سالہ خاتون اور اس کے 5سالہ بیٹے کی سیلفی لیتے ہوئے دریا میں ڈوبنے سے موت ہوگئی۔ یہ واقعہ رائے گڑھ کے مضافات میں ناگوارالی ندی میں پیش آیا۔

رائے گڑھ پولیس کے مطابق عورت ناگوارا لی دریا کے پل پر اپنے خاندان کے ہمراہ گئی تھی پل پر کچھ تصاویر لینے کے بعد عورت اپنے بیٹے اور بیٹی کے ساتھ پل سے اتر کر ایک چٹان پر بیٹھی اور سیلفی لینا شروع کردیا۔ سیلفی لیتے وقت تینوں چٹان سے پھسلتے ہوئے ندی میں جاگرے اور غرق آب ہوگئے۔پولیس و راحت رسانی کے عملہ نے موقع پر پہنچ کارروائی شروع کی اورتینوں کی لاش ندی سے نکال کر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دی۔ یاد رہے کہ اس پہلے بھی پاکستان اور بھارت سمیت دنیا بھر میں لوگ سیلفی لیتے ہوئے اپنی جان گنوا بیٹھے تھے۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں