بھارت باپ نے چاربچوں کو چلتی ٹرین سے پھینک دیا،ایک ہلاک

بھارت باپ نے چاربچوں کو چلتی ٹرین سے پھینک دیا،ایک ہلاک

بھارت باپ نے چاربچوں کو چلتی  ٹرین سے پھینک دیا،ایک ہلاک،ملزم نشے کی حالت میں گرفتار
بھارتی ٹی وی کے مطابق  باپ نے  گھر کے اخراجات بڑھ جانے سے تنگ آکر موتیہاری سے جموں جاتے وقت 4بیٹیوں کو ٹرین سے پھینک دیا تھا۔چھوٹی بیٹی حسینہ ماں کے پاس سورہی تھی اسلئے اسے نہیں پھینکا۔ پولیس نے باپ کو گرفتار کر لیا۔ والد نے اقبال جرم کرتے ہوئے بتایا کہ نشے کی حالت میں چاروں بیٹیوں کو ٹرین سے پھینک دیا تھا جس میں ایک بچی کی موت ہوگئی تھی جبکہ 3بیٹیوں کو معمولی زخم آئے تھے۔ پولیس کو سرولانس پر پتہ چلا کہ ادوموتیہاری سے دہلی جارہا ہے ۔ ٹرین جیسے ہی لکھنو اسٹیشن پر پہنچی جی آر پی پولیس نے اسے گرفتار کرلیا۔

پوچھ گچھ کے دوران انہوں نے بتایا کہ پہلی بیوی کی 2بیٹوں کے بعد موت ہوجانے پر دوسری شادی کی جس سے 5بیٹیاں پیدا ہوئیں۔ غربت سے تنگ آ کر   بچوں کو پھینکا۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں