نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹی20 میں پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست

نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹی20 میں پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست

نیوزی لینڈ کے شہر ولنگٹن میں جاری ٹی 20 سیریز کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے 7 وکٹوں سے شکست دے دی

میزبان ٹیم نیوزی لینڈ نے ولنگٹن میں کھیلے گئے میچ میں ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی، پاکستان ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کو جیت کےلیے 106 رنز کا ہدف دیا۔ پاکستان کی بیٹنگ لائن ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کی طرح اس بار بھی ناکام رہی، فخر زمان نے 3، محمد نواز نے 7، حارث سہیل نے 9، سرفراز احمد نے 9، فہیم اشرف نے 7، حسن علی نے 23 اور محمد عامر نے 3 رنز بنائے جبکہ عمر امین اور شاداب خان بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوگئے۔ پاکستان کی جانب سے صرف بابر اعظم نے سب سے زیادہ 41 رنز بنائے۔

جبکہ نیوزی لینڈ نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 106رنز کا ہدف 16ویں اوور میں ہی باآسانی حاصل کرلیا۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے کولن مونرو 49 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ ٹام بروس نے 26 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے رومان رئیس 2 اور شاداب خان 1 کھیلاڑی آوٹ کرنے میں کامیاب ہوئے۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں