غیر قانونی شکاریوں کیخلا ف کارروا ئیاں، بھاری جرمانے

loading...
کالا خطائی سے پاڑہ ہرن کے شکار میں ملوث3 جبکہ نارنگ منڈی سے فاختہ اور تلیر کے 14غیر قانونی شکار ی گرفتار
لاہور ریلوے سٹیشن پر کراچی سے آنیوالے مسافر سے 80آسٹریلین طوطے اور لو برڈز برآمد کرلیے گئے
صوبے میں غیر قانونی شکار روکنے کیلئے کارروائیوں میں مزید تیزی لائی جائے گی ، ڈی جی خالد عیاض خان
لاہور،22 جنوری:
ڈائریکٹر جنرل وائلڈ لائف اینڈ پارکس پنجاب خالد عیاض خان کی ہدایت پر غیر قانونی شکار کی روک تھام کیلئے اسسٹنٹ ڈائریکٹر وائلڈلائف لاہور ریجن میاں محمد رفیق کی سربراہی میں تشکیل دی گئی چھاپہ مار ٹیم نے کالا خطائی کے سرحدی علاقے میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کر تے ہوئے پاڑہ ہرن کے شکار میں مصروف 3غیر قانونی شکاریوں دلدار حسین ، غلام عباس اور محمد جلال کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے شکار کردہ ایک مادہ اور 2نر پاڑہ ہرن برآمد کرلیے ۔ملزمان کی درخواست پر ان سے 125000/- محکمانہ معاوضہ وصول کرکے سرکاری خزانہ میں جمع کروا دیا گیا ہے ۔ دوسری کارروائی میں وائلڈلا ئف انسپکٹر ارشد علی نے وائلڈلائف واچرز محمد سلیم ، محمد شعیب اور محمد مشتاق کے ساتھ ملکر نارنگ منڈی میں بارڈر کے قریب جنگلی حیات کے تحفظ کیلئے قرار دی جانیوالی محفوظ پناہ گاہ میں فاختہ اور تلیر کے غیر قانونی شکار میں ملوث 3پارٹیوں پر مشتمل 14ملزمان محمد تنویر ، محمد آصف ، علی رضا ، علی حیدر،محمد فاضل، محمد عمار ،واجد خان ،شہزاد احمد ،اویس اکرم ، میاں عمران ، جہانگیر، عبدالقادر، نادر علی اور اصغر کو حراست میں لے کر ان کے قبضہ سے شکار کردہ پرندے، 12بور بندوق اور اےئر گن برآمد کرلی ۔ملزمان کی محکمانہ معاوضہ کی درخواست پر ان سے 79روپے وصول کر کے سرکاری خزانے میں جمع کروا دیئے ہیں۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر میاں محمد رفیق نے تیسری کارروائی میں ریلوے سٹیشن لاہور پر چھاپہ مار کر کراچی سے آنیوالے سمن آباد لاہور کے رہائشی ایک مسافر مسلم بن ناصر ولدناصر اقبال سے 80آسٹریلین نسل کے طوطے اور لو برڈز برآمد کرلیے بعدازاں ملزم کی جانب سے محکمانہ معاوضہ کی درخواست پر اس سے20ہزار معاوضہ وصول کرکے خزانہ میں جمع کروادیا جبکہ پرندوں کو آزاد کردیا گیا ہے ۔ڈی جی وائلڈلائف اینڈ پارکس پنجاب نے کامیاب کارروائیوں پر وائلڈلائف سٹاف کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا ہے صوبے بھر میں غیر قانونی شکارکی روک تھام کیلئے کارروائیوں میں مزید تیزی لائی جائیگی
Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں