لاہور: پنجاب یونیورسٹی میں 2 طلباء گروپوں میں تصادم، الیکٹریکل

لاہور: پنجاب یونیورسٹی میں 2 طلباء گروپوں میں تصادم، الیکٹریکل انجینیئرنگ ڈپارٹمنٹ میں توڑ پھوڑ لاہور.پنجاب یونیورسٹی میں 2 طلباء گروپوں میں تصادم کے بعد طلباء نے الیکٹریکل انجینیئرنگ ڈپارٹمنٹ میں توڑ پھوڑ کی اور اسے آگ لگادی۔ ایک طلباء گروپ کی جانب سے پائینیئر فیسٹیول کی تیاریاں جاری تھیں کہ دوسرے طلباء گروپ نے دھاوا بول کر توڑ پھوڑ کی تھی۔ اس ہنگامہ آرائی کے دوران کئی گاڑیوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔ پولیس نے حالات پر قابو پالیا۔ پشتون طلباء تنظیم نے تمام نصابی سرگرمیوں کا بائیکاٹ کیا ہے۔ صدر پشتون کونسل نےمیڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ان کے کارکنان کو تشدد کانشانہ بنایا گیا ہے۔ وہ انصاف کی فراہمی تک ہر قسم کی نصابی سرگرمیوں کا بائیکاٹ کرتے ہیں۔ یونیورسٹی کی کشیدہ صورت حال کے حوالے سے پنجاب یونیورسٹی میں انتظامیہ کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وائس چانسلر اور ایس ایس پی پولیس ذکریہ مہدی نے بھی شرکت کی۔
Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں