اسرائیلی فوجی کو تھپڑ مارنے والی فلسطینی لڑکی احد تمیمی کو آٹھ ماہ قید، 1440 ڈالر جرمانے کی سزا

احد تمیمی
loading...

ملزمہ کو 5000 شیکلزجرمانہ،12میں سے چارالزامات قبول،اسرائیلی فوجی کو تھپڑ مارنا بھی شامل ہے،وکیل دفاع

ایک اسرائیلی فوجی کو تھپڑ مارنے والی 17 سالہ فلسطینی لڑکی احد تمیمی کو استغاثہ کے ساتھ معاہدے کے تحت آٹھ ماہ قید کی سزا دی گئی ہے۔ احد تمیمی نے 12 میں سے چار الزامات قبول کیے ہیں جن میں تھپڑ مارنے کا الزام بھی شامل ہے۔ وہ 5000 شیکلز ($1,440) جرمانہ بھی ادا کریں گی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق احد تمیمی کی وکیل گیبسی لیسکی نے کہا کہ اس عدالتی فیصلے کا مطلب ہے کہ انھیں آئندہ موسم گرما میں رہا کر دیا جائے گاکیونکہ سزا میں وہ وقت بھی شامل ہے جو انھوں نے زیرحراست گزارہ ہے۔
تمیمی کے وکیل گیبسی لیسکی کا کہنا تھا کہ احد تمیمی تھپڑ مارنے اور اشتعال انگیزی کے ایک، ایک اور فوجیوں کے کام میں مداخلت کے دو الزامات قبول کریں گی۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ انھوں نے یہ قانونی سمجھوتہ کیوں کیا تو گیبسی لیسکی کا کہنا تھا کہ جب انھوں نے فیصلہ کیا کہ اس مقدمے کی سماعت بند کمرے میں ہوگی، تو ہم جانتے تھے کہ یہ مصنفانہ نہیں ہوگا۔
اس مقدمے کی سماعت آغاز بند کمرے میں 13 فروری کو مقبوضہ غرب اردن میں اوفر فوجی عدالت میں ہوا تھا۔ ان کی وکیل نے اس مقدمے کے لیے اوپن ٹرائل کی درخواست کی تھی تاہم جج کی جانب سے کم سن کے مفاد میں سماعت ان کیمرہ کرنے کا حکم دیا تھا۔
یاد رہے کہ گذشتہ سال دسمبر احد تمیمی کی وہ ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہوگئی تھی جس میں انھیں اپنے گھر کے باہر ایک اسرائیل فوجی کو تھپڑ مارتے دیکھا جا سکتا ہے، اس کے بعد انھیں گرفتار کر لیا گیا تھا۔
Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں