گیم آف تھرونزکا آخری سیزن 2019 میں پیش کیا جائیگا

گیم آف تھرونز

’گیم آف تھرونز گزشتہ سات سیزنز کے ذریعے دنیا بھر میں دھوم مچا کر کئی ایوارڈز اپنے نام کر چکی ہے

نیویارک : ’’گیم آف تھرون‘‘گزشتہ سات سیزنز کے ذریعے دنیا بھر میں دھوم مچا کر کئی ایوارڈز اپنے نام کر چکی ہے تاہم اب ایک بار پھر گیم آف تھرونز ‘کا سیزن8مداحوں کیلئے پیش کیا جا رہا ہے جو 2019 میں آن ائیر ہو گا۔

اسی سلسلے میں جارج آر آر مارٹن کی کتاب’’ دی وِنڈ آف وِنٹر ‘‘سے ماخوذ اس سیریزکی عکسبندی کی سیٹ کی لِیک تصاویر منظرِ عام پر آ گئی ہیں۔

ڈیوڈ بینیوف، ڈی بی ویس، ڈیوڈ نٹر اور میگوئل سپوچنک کی مشترکہ ڈائریکشن میں بننے والے اس نئے سیزن کی کہانی دو طاقتور خاندانوں کے گرد گھومتی ہے جو سات سلطنتوں پر قبضے کیلئے خونی کھیل کھیلتے ہیں۔

چھ اقساط پر مبنی اس آٹھویں سیزن میں اداکارہ ایملا کلارک ، پیٹر ڈنکلیج، لینا ہیڈی، پیٹر ڈنکلیگ،نکولاج کوسٹر، اور کٹ ہیرنگٹن سمیت کئی اداکار اپنے گزشتہ کرداروں میں ایک بار پھر دکھائی دینگے ۔ایڈوانچر، ڈرامہ اور فینٹسی سے بھرپور یہ سیزن HBOڈرامہ پر 2019میں آن ائیر کیا جائیگا۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں