نوازشریف کی میڈیا نشریات پر پابندی کے لیے ایک اور درخواست دائر

نوازشریف
loading...

 درخواست میں کہا گیا ہے کہ نوازشریف کی تقاریر سے ملکی سالمیت کو خطرہ جبکہ نسلی اور مذہبی امتیاز کو فروغ مل رہا ہے

لاہور: سابق وزیراعظم محمد نوازشریف کی میڈیا نشریات پر پابندی کے لیے ایک اور درخواست دائر کر دی گئی ۔سید محمد جاوید اقبال جعفری کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد نوازشریف مسلسل عدلیہ مخالف تقاریر کر رہے ہیں۔یہ اقدام بغاوت کے زمرے میں آتا ہے ۔

نوازشریف کی تقاریر سے ملکی سالمیت کو خطرہ جبکہ نسلی اور مذہبی امتیاز کو فروغ مل رہا ہے ۔ درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ ہائیکورٹ نے انہی وجوہات کی بنا پر قائد ایم کیو ایم کی تقاریر پر پابندی عائد کر رکھی ہے ۔ استدعا ہے کہ فاضل عدالت نوازشریف کی تقاریر کی نشریات اور اشاعت پر پابندی عائد کرے۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں