لاہور: بلدیہ عظمیٰ کے اجلاس میں ن لیگ یوسی چیئرمین کی اصل شیر کے ہمراہ شرکت

چیئرمین معظم پراچہ اصل شیر کے ہمراہ
loading...

معظم پراچہ شیر کابچہ گود میں اٹھا کر ایوان میں آئے، اسپیکر نے واپس بھجواتے ہوئے آئندہ اس طرح کے اقدام سے روکدیا

بلدیہ عظمیٰ کے اجلاس میں یونین کونسل 54کے چیئرمین معظم پراچہ اصل شیر کے ہمراہ اجلاس میں شریک ہوئے اور اراکین کی توجہ کا مرکز بنے رہے ۔ چیئرمین معظم پراچہ شیر کے بچے کو گود میں اٹھا کر بلدیہ عظمیٰ کے اجلاس میں شرکت کے لئے آئے جس پر کچھ اراکین نے شیر شیر کے نعرے بھی لگائے ۔ اسپیکر مہر محمود نے یوسی چیئرمین کو واپس بھجواتے ہوئے آئندہ اس طرح کے اقدام سے روک دیا ۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں