شام پر امریکی حملے کے سنگین نتائج ہونگے: روس

روس

امریکہ دہشتگردوں کے ہاتھوں جزوی شکست کی تلافی کے سلسلے میں شام پر حملے کا منصوبہ بنارہا ہے جو ناقابل قبول ہے: روسی نائب وزیر خارجہ کی امریکہ کو وارننگ

شام کے علاقے ادلب میں واقع مہاجر کیمپ پر روسی فضائیہ کی بمباری سے 10 شہری جاں بحق ‘ 15 زخمی‘ فائر بندی کے معاہدہ کی خلاف ورزیاں جاری

loading...

ماسکو / ادلب / دمشق: روس کے نائب وزیر خارجہ ریابکوف نے امریکا کو شام پر حملے کے سلسلے میں ایک بار پھر متنبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ شام پر امریکا کا حملہ ناقابل قبول ہے۔روسی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق نائب وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ شامی حکومت کی دہشت گردوں کے خلاف کامیابی پر دہشت گردوں کے حامی ممالک برہم ہیں اور امریکا دہشت گردوں کے ہاتھوں جزوی شکست کی تلافی کے سلسلے میں شام پر حملے کا منصوبہ بنارہا ہے جو ناقابل قبول ہے، انھوں نے کہا کہ امریکا بہانے کی تلاش میں ہے تاہم روس نے امریکا کو خبردار کیا ہے کہ شام پر حملے کے سنگین نتائج ہوں گے۔دریں اثنا شام کے علاقے ادلب میں واقع کیمپ پر روسی فضائیہ کی بمباری سے 10 شہری جاں بحق اور 15 زخمی ہو گئے۔روسی فضائیہ کے ایس یو 24 قسم کے جنگی طیارے نے لازکیہ کے اڈے سے پرواز کرتے ہوئے ادلب کے قصبے الخاص میں واقع مہاجر کیمپ پر بم برسائے، اس کے نتیجے میں10 شہری ہلاک اور 15 زخمی ہو گئے، حالیہ 10 روز کے اندر ادلب اور حامہ پر حملوں کے دوران اب تک 31 افراد ہلاک اور 66 زخمی ہو چکے ہیں۔سلامتی کونسل کے ایک فیصلے کی رو سے الغوطہ الشرقیہ سمیت شام کے دیگر علاقوں کیلئے فائر بندی کا فیصلہ کیا گیا تھا مگر شامی انتظامیہ نے اس فیصلے کی خلاف ورزیاں کرنا شروع کر رکھی ہیں

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں