معروف اداکارہ میگھا کے شوہر کو حج فراڈ کیس میں گرفتار کر لیا گیا

گجرات:معروف اداکارہ میگھا کے شوہر کو حج فراڈ کیس میں گرفتار کر لیا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق حج فراڈ کیس میں ملوث اداکارہ میگھا کے شوہر نوید کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ایف آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم نوید کو حراست میں لے لیا ۔ ایف آئی اے ٹیم جب ملزم کو گرفتار کر کے پولیس اسٹیشن پہنچی تو سی آئی اے کی ٹیم نے ایف آئی اے سے ملزم نوید کو اپنی تحویل میں لے لیا جبکہ ملزم ڈھائی کروڑ روپے کے مقدمہ میں ایف آئی اے گجرات کا اشتہاری تھا۔ایف آئی اے کے سب انسپکٹر رائے اکرم کا کہنا ہے کہ انہوں نے سی آئی اے کے خلاف کارروائی کے لیے انتظامیہ کو درخواست دے دی ہے جبکہ سی آئی اے انچارج کا کہنا ہے کہ اداکارہ کے خاوند نوید اور ایم پی اے کے درمیان معاملات ختم کرانے کے لیے کارروائی کرنا پڑی

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں