گوجرانوالہ ڈپٹی کمشنرسہیل احمد ٹیپو نے خود کشی کر لی

گوجرانوالہ :ڈپٹی کمشنر سہیل احمد ٹیپو نے گلے میں پھندا ڈال کر مبینہ طور پر خودکشی کرلی ہے۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ سہیل احمد ٹیپو نے خودکشی کرلی ہے، کمشنر گوجرانوالہ نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈپٹی کمشنر سہیل احمد ٹیپو نے گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کی ہے۔ ذرائع کا کہنا کہ ڈپٹی کمشنر نے پنکھے سے لٹک کر خودکشی کی جب کہ پولیس نے دروازہ توڑ کر لاش نکالی تو ڈپٹی کمشنر کے دونوں ہاتھ بندھے ہوئے تھے

دوسری جانب ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ کے ملازمین کا کہنا ہے کہ وہ کافی دن سے پریشان تھے اور آفس بھی کم آتے تھے، پولیس نے لاش کو اسپتال منتقل کرکے تفتیش شروع کردی ہے

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں