لندن میں پاکستانی ماڈل لڑکی پر تیزاب پھینکنے والے انگریز مجرم کو 16 سال قید

لندن

جان ٹوملین نے لندن میں یشم خان کے چہرے پر تیزاب پھینک دیا تھا جس سے اس کا پورا چہرہ بگڑگیا

لندن: برطانیہ میں ایک عدالت نے ایک پاکستانی ماڈل گرل کے چہرے پر تیزاب پھینکنے والے انگریز مجرم کو قصور وار قرار دے کر سولہ سال قید کی سزا سنادی۔ اس 25 سالہ حملہ آور کی شناخت جان ٹوملین کے نام سے کی گئی تھی۔اس نے لندن میں پاکستانی مسلمان ماڈل لڑکی ریشم خان کے چہرے پر تیزاب پھینک دیا تھا جس سے اس کا پورا چہرہ ہی بگڑگیا تھا۔ وہ اس وقت اپنی اکیسویں سالگرہ منا رہی تھی۔ میڈیارپورٹس کے مطابق انگریز مجرم نے صرف مانچسٹر یونیورسٹی کی طالبہ ریشم کے چہرے پر ہی تیزاب نہیں انڈیلا تھا بلکہ ان کے ساتھ کار میں سوار ان کے چچا جمیل مختار کے سر پر بھی تیزاب انڈیل دیا تھا ،جس سے ان کے سر کی شکل بگڑ گئی اور گردن پر مستقل نشان پڑ گئے تھے اور وہ اپنے ایک کان کی قوتِ سماعت سے مکمل طور پر ہمیشہ ہمیشہ کے لیے محروم ہوچکے ہیں۔ نگرانی کے لیے نصب کیمروں کی فوٹیج سے اس مجرم کو دونوں پاکستانی نڑاد مسلمانوں پر تیزاب پھینکتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ تب برطانوی میڈیا نے تیزاب سے اس سفاکانہ حملے کو مسلمانوں کے خلاف منافرت پر مبنی جرم قرار دیا تھا ۔

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  کیا ذہین لوگ رات کو دیر تک جاگتے ہیں؟؟

اپنا تبصرہ بھیجیں