پاکستان ایشین ٹیم ایونٹ اور سکس ریڈ اسنوکر چمپئن شپ کی میزبانی کرے گا

سکس ریڈ اسنوکر چمپئن شپ

میگا ایونٹ آئندہ سال اپریل میں کراچی میں منعقد ہوگا، پاکستان بلیئرڈ اینڈ اسنوکر ایسوسی ایشن

پاکستان ساتویں ایشین ٹیم ایونٹ اور سکس ریڈ اسنوکر چمپئن شپ کی میزبانی کرے گا۔ پاکستان بلیئرڈ اینڈ اسنوکر ایسوسی ایشن کے اعلامیے کے مطابق رواں ماہ ایران میں 34 ویں ایشین اسنوکر چمپئن شپ کے دوران اے سی بی ایس کا سالانہ جنرل اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں پی بی ایس اے کے صدر منور حسین شیخ نے باضابطہ طور پر ساتویں ایشین ٹیم ایونٹ اور سکس ریڈ اسنوکر چمپئن شپ کی میزبانی کے لئے درخواست جمع کرائی تھی۔

جسے اے سی بی ایس نے منظور کرتے ہوئے پاکستان کو میگا ایونٹ کی میزبانی کی اجازت دیدی ہے۔ پی بی ایس اے حکام کا کہنا ہے کہ ایونٹ آئندہ سال اپریل میں کراچی میں منعقد ہوگا۔

Spread the love

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  مصباح الحق مستقبل میں کیا کرنا چاہتے ہیں؟

اپنا تبصرہ بھیجیں