ٹی وی اداکارہ بشریٰ انصاری اپنی خوبصورتی کا راز بتاتی ہیں

اداکارہ بشریٰ انصاری

ہمیشہ دوسروں کی کامیابیوں سے خوش ہوتی ہوں ،یہی وجہ ہے خدا کی ذات نے میرے چہرے کی رونق کو برقرار رکھا ہوا ہے

سینئر ٹی وی اداکارہ بشریٰ انصاری نے کہا ہے کہ میری خوبصورتی کا راز دل کو خوبصورت رکھنے میں ہے، اگر کسی کا دل حسد، لالچ جیسی بیماریوں سے پاک ہو گا تو اس کے چہرے پر بھی خوبصورتی خود بخود آجائے گی۔ انہوں نے نجی خبررساں ادارے سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے پوری زندگی میں سادہ غذاء اور شہد کا استعمال کیاہے اور ہمیشہ دوسروں کی کامیابیوں سے خوش ہوتی رہی ہوں اور یہی وجہ ہے کہ خدا کی ذات نے میرے چہرے کی رونق کو برقرار رکھا ہوا ہے ۔

  بشریٰ انصاری کا مزید کہنا تھا کہ جو اداکارائیں پلاسٹک سرجری کرواتی ہیں وہ اپنا اصل حسن بھی کھو دیتی ہیں ،قدرت کی نعمتوں پر مصنوعی طریقہ کار کبھی فائدہ مند ثابت نہیں ہوتا ۔

انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ یہ مجھ ناچیز پر خدا کا خصوصی فضل و کرم ہے کہ اپنے کریئر کی ابتداء سے لیکر آج تک مسلسل شوبز کی دنیا میں مصروف ہوں مگر اس کے ساتھ اپنے بچوں کی پرورش پر بھی بھرپور توجہ دی۔ انہوں نے کہاکہ کراچی اور لاہور میں مجھے کوئی فرق نظر نہیں آتا دونوں میرے اپنے شہر ہیں ۔

Spread the love

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  یکم جولائی 2018 سے سول ،فوجی ملازمین کی تنخواہ میں 10 فیصد ایڈہاک ریلیف الاؤنس کا اعلان

اپنا تبصرہ بھیجیں