ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کے گھر پیدا ہونے والے بچے کا نام کیا ہوگا؟ ثانیہ مرزابتاتی ہیں

بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزاشعیب ملک
loading...

میرا تعلق ایک ایسے خاندان سے ہے  جہاں 2 بیٹیاں تھیں لیکن ہمیں کبھی بھائی کی ضرورت محسوس نہیں ہوئی اور نہ ہی کبھی ہم سے مختلف برتاؤ کیا گیا، ثانیہ مرزا

بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اور پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ نے کہا ہے کہ ہمارے معاشرے میں اگر لڑکا پیدا ہو تو اسے خاندان کا چراغ کہا جاتا ہے تاہم وہ جس خاندان سے ہیں وہاں بیٹی کو معیوب نہیں سمجھا جاتا۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اور ان کے شوہر پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کے گھر ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے جس کی خوشخبری گذشتہ ماہ دونوں نے نہایت دلچسپ انداز میں سوشل میڈیا پر سنائی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ ان کے بچے کا خاندانی نام مرزا ملک ہوگا ٗ جو ثانیہ اور شعیب کے نام کے آخری حصے سے لیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیارپورٹ کے مطابق اس فیصلے کی وضاحت کرتے ہوئے ثانیہ نے بتایا کہ بدقسمتی سے ہمارے معاشرے میں سمجھا جاتا ہے کہ ایک لڑکا ہی خاندان کو آگے بڑھا سکتا ہے اور وہ خاندان کا چراغ ہوگاانہوں نے بتایا کہ میرا تعلق ایک ایسے خاندان سے ہے  جہاں 2 بیٹیاں تھیں لیکن ہمیں کبھی بھائی کی ضرورت محسوس نہیں ہوئی اور نہ ہی کبھی ہم سے مختلف برتاؤ کیا گیا۔ ثانیہ مرزا نے کہاکہ اپنے ہونے والے بچے کا نام مرزا ملک رکھنے کے فیصلے کے پیچھے بھی یہی سوچ تھی میرے شوہر ایک ایسے انسان ہیں جو خود بھی ایسا ہی سوچتے ہیں اور کوئی مضبوط انسان ہی یہ کہہ سکتا ہے کہ وہ اپنے نام کے ساتھ اپنی بیوی کا نام بھی لگائیگا۔

مزید پڑھیں۔  نیب پاکستان کو بدعنوانی سے پاک ملک بنانے کے لئے پرعزم ہے،جسٹس جاوید اقبال

انہوں نے بتایا کہ ہم اپنے بچے کا نام مرزا ملک ہی رکھنا چاہتے تھے اور یہ سوچ اْس وقت بھی ہمارے ذہن میں تھی جب ہم نے والدین بننے کے حوالے سے منصوبہ بندی بھی نہیں کی تھی  ہم نے ہمیشہ اس بارے میں بات کی ہے کہ چاہے لڑکا ہو یا لڑکی ہمارے بچے کے نام کا ایک حصہ مرزا ملک ہوگا اور ہمیں اپنے ہونے والے بچے کے نام کے ساتھ اپنے نام لگانے پر فخر ہے۔اپنی زندگی پر فلم بننے سے متعلق سوال کے جواب میں ثانیہ نے کہا کہ اس حوالے سے کئی باتیں کی جا رہی ہیں لیکن اس فلم سے متعلق ابھی باقاعدہ طور پر کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں