صحت بخش غذا آپ کو پریشان رہنے نہیں دے گی…

صحت بخش غذا

ماہرین اورغذا کے ڈاکٹرز کے مطابق آپ صحت بخش غذا کی مقدار کم ہے اور چکنائی اور مرغن کھانوں کا استعمال زیادہ ہے تو آپ میں ذہنی دباؤ بڑھنے کا اندیشہ بھی قدرے زیادہ ہے.

ماہرین کے مطابق اگر ذہنی دباؤ کی مقدار کم ہے تو یہ انسانی صحت کے لیے مضر نہیں بلکہ انسان کو کچھ نہ کچھ کرنے اور آگے بڑھنے کی ترغیب دیتا ہے، لیکن ایک حد سے زیادہ دباؤ انسانی صحت کے لیے خطرے کی علامت ہے۔ ذہنی دباؤ کو کم کرنے اور مثبت سوچ کے ساتھ آگے بڑھنے میں صحت بخش غذا بے حد معاون ہے.

متوازن غذا

آپ کی غذا‘ ذہنی دباؤ سے لڑنے کا اہم ترین ہتھیار ہے، لہٰذا اس کا متوازن اور قوت بخش ہونا بہت ضروری ہے۔ پھل‘ ترکاری اور سوپ وغیرہ کو غذا کا مستقل حصہ بنا لیں۔ شکر اور کیفین کی مقدار کم کرنا ضروری ہے۔ اگر پان میں تمباکو
کھاتے ہیںیا سگریٹ پیتے ہیں تو فوراً اس کو ترک کر دیں۔ فاسٹ فود، سافٹ ڈرنکز، انرجی ڈرنکز سے حد ممکن گریز کریں.

صحت بخش غذا
PC: health.harvard.edu

پُرسکون رہیں اور پُرسکون سوئیں
باؤ سے نجات کے لیے یہ نہایت ضروری ہے کہ آپ پر سکون رہیں اورساتھ ہی اپنی سانسوں کو بھی کنٹرول میں رکھیں۔ جب سانس اندر کھینچیں اور باہر پھینکیں تو پانچ منٹ تک اس عمل پر اپنی توجہ مرکوز رکھیئے اور اس عمل کو مکمل طور پر محسوس بھی کیجئے، آپ فوری طور پر دباؤ میں کمی محسوس کرنے لگیں گے۔ اور رات کو وقت پر سوئیں اور ہر قسم کی فکر کو بھلا کر اطمینان سے سوئیں.

Spread the love
  • 1
    Share

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں