جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کے دور میں نیب کی 11 ماہ کی کارکردگی رپورٹ جاری

سپریم کورٹ, جعلی بینک اکاؤنٹس کیس, جے آئی ٹی

اسلام آباد: نیب نے موجودہ چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال کی قیادت میں ادارے کی گزشتہ 11 ماہ کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی۔

نیب اعلامیہ کے مطابق قومی احتساب بیورو نے گزشتہ 11 ماہ میں 239 انکوائریاں اور 79 انویسٹی گیشن شروع کیں۔ 476 افراد کو گرفتار جبکہ 72 افراد کو احتساب عدالتوں سے سزائیں دلائی گئیں۔

اعلامیے کے مطابق احتساب بیورو نے گزشتہ 11 ماہ کے دوران مجموعی طور پر 2 ارب 41 کروڑ روپے سے زائد رقم قومی خزانے میں جمع کرائی جبکہ نیب اپنے قیام سے اب تک 297 ارب روپے برآمد کرکے قومی خزانے میں جمع کرا چکا ہے۔ احتساب عدالتوں سے سزاؤں کی شرح 77 فیصد ہے۔

چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے گزشتہ سال اکتوبر میں عہدہ سنبھالا تھا۔

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں