ڈی جی خان: 2 بسوں کے تصادم کے نتیجہ میں 19 افراد ہلاک، 60 زخمی

ٹریفک حادثہ

ڈی جی خان میں بس حادثے کے نتیجے میں 19 افراد ہلاک اور 35 زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق ڈیرہ غازی خان کے علاقے غازی گھاٹ کے قریب دو بسیں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں اب تک 19 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات موصول ہوچکی ہیں۔

ریسکیو انچارج کے مطابق حادثے کے 35 زخمی اسپتال میں زیرعلاج ہیں جبکہ دیگر افراد کو معمولی چوٹیں آئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق ڈی جی خان حادثے میں جاں بحق ہونے والے تمام افراد آپس میں رشتہ دار ہیں،جن میں سے بیشتر کا تعلق ملتان سے تھا۔

ذرائع کے مطابق 70 افراد پر مشتمل قافلہ ڈی جی خان سے ملتان واپس آ رہا تھا۔ ریسکیو کے ضلعی انچارج ڈاکٹر ناطق کے مطابق ایک بس ڈی جی خان سے ملتان جبکہ دوسری بس ملتان سے کراچی جارہی تھی۔

وزیراعظم عمران خان نے واقعے پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کو ہرممکن امداد کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ اپنے بیان میں وزیراعظم نے حادثے میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کیا جبکہ زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا بھی کی۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے کمشنر کو ہدایت کی کہ زخمیوں کو سرکاری خرچ پر بہتر علاج فراہم کیا جائے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ دلخراش حادثے میں جانی نقصان پر افسوس ہے اور وہ لواحقین سے اظہار ہمدری اور تعزیت کرتے ہیں۔

Spread the love
  • 1
    Share

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں