اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل پر آئی سی سی کا ردعمل سامنے آگیا

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) نے اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل  پر اپنا ردعمل جاری کردیا ہے، اینٹی کرپشن یونٹ کے جنرل منیجر ایلکس مارشل نے کہا کہ حالیہ اسکینڈل کے الزامات کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے ۔

عرب میڈیا کے اسپاٹ فکسنگ سے متعلق سنسنی خیز انکشافات سامنے آئے ،جس میں 15 انٹرنیشنل میچ میں 24 اسپاٹ فکسنگ کا دعویٰ سامنے آیا ہے۔

رپورٹ کے حوالے ایلکس مارشل نے مزید کہا کہ کرکٹ کے وقار کو ہر حال میں قائم رکھنے کے لیے کوشاں ہیں،حالیہ اسکینڈل کی مکمل تحقیقات کریں گے ۔

loading...

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ کرکٹ کو کرپشن سے پاک کرنے کے لیے اب ہمارے پاس  زیادہ  کارگر طریقے موجود ہیں۔
آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ  کے جنرل منیجر نے مزید کہا کہ الزامات  کا جائزہ لینے کے لیے، پیشہ وراور آزادبیٹنگ تجزیہ کاروں کےساتھ کام کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے چینل کے ساتھ  کام کرنے کی کوششوں کا آغاز کر دیا ہے۔ اس حوالے سے مسلسل رابطہ کریں گے۔

ایلکس مارشل نے مزید کہا کہ انٹرپول کے ساتھ  فائلیں شیئر کے لیے چینل کے عزم کا ہم خیر مقدم کرتے ہیں، مجھے امید ہے قانون نافذ کرنے والی دوسری ایجنسیاں کرکٹ کو مجرموں سے پاک کرنے کے لیے  ہماری مدد کریں گے۔

Spread the love
  • 4
    Shares

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں