3 وزراء کی کرپشن کا انکشاف، وزیراعظم کی جانب سے تحقیقات کا حکم

عمران خان
loading...

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کی حکومت کے پہلے 100 دن میں وفاقی حکومت میں شامل 3 وزراء پر کرپشن کا  الزام آ گیا۔

وزیر اعظم نے تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔ کرپشن کا الزام ثابت ہونے وزیر اعظم وزراء کو برطرف کر دیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے وزیر اعظم عمران خان نے اپنے وزرا کے کرپشن میں ملوث ہونے کا انکشاف کابینہ اجلاس کے

دوران تمام سرکاری افسروں کو کابینہ اجلاس والے کمرے سے نکالنے کے بعد وزراء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
اجلاس میں وفاقی وزرا، وزرائے مملکت، معاونین خصوصی اور مشیر موجود تھے۔ عمران خان نے کہا کہ وزراء کی کرپشن کے بارے میں ابتدائی رپورٹس موصول ہو چکی ہیں۔

انہوں نے کرپشن الزامات کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے اور الزامات ثابت ہونے پر وہ کسی قسم کی گنجائش نہیں رکھیں گے اور کرپٹ وزرا کو برطرف کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ میری کرپشن کے خلاف 22 سالہ جدوجہد ہے اور میں اس پر سمجھوتہ نہیں کروں گا۔ وزیر اعظم کے انکشاف پر کابینہ روم کے شرکا پر سکتہ طاری ہو گیا۔

Spread the love
  • 3
    Shares

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں