آپ کا دن کیسا گزرے گا؟

آپ کا دن کیسا گزرے گا؟

علی زنجانی
اکتوبر22 پیر۔

برج حمل
روز مرہ نجی معاملات حسب سابق ہونگے۔ کاروبار میں اُتار چڑھائو رہے گا۔ کسی مخلص دوست کا تعاون حاصل ہوگا۔ سماجی سرگرمیوں میں رجحان رہے گا۔

برج ثور
نجی طور پر کام کرنا مشترکہ کام کرنے کی نسبت زیادہ بہتر رہے گا۔ مالی معاملات اور اہم کاروباری امور کو اپنے ہاتھ میں رکھیں دوسروں پر زیادہ انحصار نہ کریں دھوکہ دہی کا اندیشہ ہے۔

برج جوزا
مالی معاملات میں جلد بازی یا غفلت سے کام نہ لیں۔ قانونی امور میں اپنے مشیر سے مشورہ مفید رہے گا۔ حالات میں پہلے کی نسبت آج بہتری کا امکان ہے۔ چھوٹا سفر پیش آسکتا ہے۔

برج سرطان
دوستوں کے ساتھ قریبی پارک میں سیر و تفریح کا پروگرام بنا سکیں گے۔ رومانس کے مواقع ملیں گے۔ گزشتہ نامکمل کاموں کی تکمیل احسن طریقے سے ممکن ہو سکے گی۔

برج اسد
لین دین کے معاملات میں احتیاط سے کام لینا بہتر رہے گا۔ ذرائع ابلاغ پر انحصار کرنے سے گریز کریں۔ قانونی قسائل کے حل کے سلسلے میں سفر پیش آسکتا ہے۔

برج سنبلہ
آپ کی خود اعتمادی سے خاندانی‘ کاروباری اور دلی معاملات بہتر طور پر طے ہو سکیں گے۔ نئے کاروباری کام کے متعلق کی گئی کوششیں کامیاب ہونے کا قوی امکان ہے۔

برج میزان
جائیداد اور گھریلو امور میں منافع حاصل کر سکیں گے۔ جائیداد کی خرید و فروخت سود مند ثابت ہوگی۔ مہمانوں کی خاطر مدارت کے مواقع ملیں گے۔خریداری کا پروگرام بن سکتا ہے۔

برج عقرب
خواہاں میزانی افراد کو اچانک شادی یا منگنی کا پیغام ملے گا۔ شراکت کے معاہدے پھلے پھولیں گے۔ دیرینہ خواہشات کی تکمیل سے بھرپور شادمانی کا احساس ہوگا۔

برج قوس
تعلیمی امور کے سلسلہ میں کامیابی حاصل کر سکیں گے۔ مستقبل کو روشن کرنے کیلئے بہتر اقدامات کر سکیں گے۔ اپنی خود اعتمادی سے اہم کاروباری امور طے کر سکیں گے۔

برج جدی
پیچیدہ اور اُلجھے ہوئے مسائل کے حل کیلئے مخلص دوستوں اور بزرگوں کی مشاورت لیںتاکہ مزید پریشانیوں سے بچ سکیں۔ صحت جسمانی کا خاص خیال رکھیں۔

برج دلو
نئے مشاغل اپنانے کے علاوہ ذرائع ابلاغ میں آپ کی دلچسپیاں بڑھیں گی۔ گاڑی چلاتے ہوئے احتیاط سے کام لیں جلد بازی حادثات کا سبب بن سکتی ہے۔

برج حوت
گھر میں مہمانوں کی آمد و رفت رہے گی۔ خریداری کرتے وقت فضول خرچی سے بچیں ہر کام سوچ سمجھ کر کریں۔ شریک حیات کی صحت کا خیال رکھیں۔
———————

Spread the love
  • 2
    Shares

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں