کامیڈی فلم “دی گرنچ” کا نیا ٹریلر جاری

دی گرنچ

ہالی وڈ کی کامیڈی سے بھرپور نئی تھری ڈی اینیمیٹیڈ فلم “دی گرِنچ” کا نیا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا۔

ڈائریکٹرپیٹر کینڈی لینڈ اورییروکینی کی مشترکہ ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی غصیلے اور شرارتی سبز رنگ کے معروف کارٹون کردار گرنچ کے گِرد گھوم رہی ہے جو اب بڑے پردے پر بھی جلوہ گر ہو رہا ہے۔

اس کامیڈی ڈرامہ فلم میں گرنچ Whovilleنامی ایک خوشخال گاؤں میں تباہی مچانے کی منصوبہ بندی کرتا ہے اور کرسمس کو خوشیوں کو پریشانی میں تبدیل کرنا چاہتا۔

loading...

تاہم گاؤں کے رہائشی گرنچ کی منصوبہ بندی بھانپ جاتے ہیں اور اس کی پلاننگ کر نا کام کرنے کے لیے یکجان ہو جاتے ہیں۔

کرس میلیڈانڈی اور جینیٹ ہیلے کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس کامیڈی فلم کے لیے گرنچ کے اینیمیٹیڈ کردارکے ڈائیلاگ نامور ہالی وڈ اداکار بینیڈکٹ کمبربیچ کی آوازمیں ریکارڈ کیے گئے ہیں۔

فلم رواں سال 9 نومبر کو یونیورسل پکچرز کے بینر تلے سنیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کر دی جائے گی۔

Spread the love
  • 1
    Share

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں