ویرات کوہلی زیادہ سنچریاں بنانے والے دوسرے عالمی کھلاڑی بن گئے

ویرات کوہلی

گوہاٹی: سٹار بلے باز ویرات کوہلی نے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں کیریئر کی 36 ویں سنچری بنالی۔

وہ سچن ٹنڈولکر کے بعد زیادہ سنچریاں بنانے والے دوسرے کھلاڑی ہیں، ٹنڈولکر نے 49 سنچریاں بنا رکھی ہیں، کوہلی بطور کپتان زیادہ سنچریاں بنانے والے دنیا کے دوسرے کھلاڑی بن گئے۔

بحیثیت کپتان زیادہ سنچریاں بنانے کا عالمی اعزاز سابق آسٹریلوی کرکٹر رکی پونٹنگ کو حاصل ہے جنہوں نے 22 سنچریاں بنائی تھیں، جنوبی افریقہ کے اے بی ڈی ویلیئرز نے 13 سنچریاں بنا رکھی تھیں۔

loading...

جبکہ کوہلی کی بطور قائد سنچریوں کی تعداد 14 ہو گئی ہیں، وہ ویسٹ انڈیز کے خلاف زیادہ سنچریاں بنانے والے بھارتی کھلاڑی بھی بن گئے۔

اس کے علاوہ کوہلی نے کیلنڈر ایئر میں مسلسل تیسری بار 2 ہزار پلس انٹرنیشنل رنز بنانے والے بھارت کے دوسرے اور دنیا کے چوتھے بلے باز ہونے کا اعزاز بھی پا لیا۔

Spread the love
  • 1
    Share

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں