ناک کو گرم رکھنے کے لیے انوکھے ”نوز وارمر“ متعارف

نوز وارمر

سردیوں کے موسم میں کانوں کو گرم رکھنے کے لیے ائیرمف یا کن پوش توعام دستیاب ہوتے ہیں لیکن ناک کو گرم رکھنے کے لیے منہ پر ہی مفلر لپیٹنا پڑتا ہے۔

 تاہم انٹرنیٹ پر ایک ایسی پراڈکٹ وائرل ہو رہی  ہے، جو آپ کے پورے منہ کو ڈھانپے بغیر صرف ناک کو گرم رکھے گی۔
نوز وارمر

نوز وارمر جسے ناک کا مفلر یا ناک پوش بھی کہا جا سکتا ہے کو برطانوی نوز وارمر کمپنی نے بنایا ہے۔ اس کمپنی کی بنیاد سیلی سٹیل جونز نے رکھی ہے۔

یہ کمپنی کئی طرح کے کپڑوں اور ڈیزائنز میں نوز وارمر فروخت کے لیے پیش کر رہی  ہے۔ سٹیل جونز نے بتایا کہ اس نوز وارمر کو بنانے کا خیال انہیں 2009 میں آیا۔

سٹیل جونز نے ابتدا میں صرف اپنے لیے ہی ایک نوز وارمر بنایا تھا۔ لیکن جلد ہی انہیں اندازہ ہوا کہ ٹھنڈی ناک سے پریشان وہ اکیلی نہیں ہیں۔

نوز وارمر

 اس کے بعد نوز وارمر کمپنی کی بنیاد رکھی گئی۔ سٹیل جونز کا کہنا ہے کہ ان کی ویب سائٹ پوری دنیا میں صرف 10 ڈالر میں نوز وارمر فراہم کرتی ہے۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں