چار وزیراعظم پیش ہوچکے ہیں، پانچواں بھی احتساب عدالت آئے گا، یوسف رضا گیلانی

یوسف رضا گیلانی
loading...

اسلام آباد: احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے خلاف اختیارات کے ناجائز استعمال سے متعلق نیب ریفرنس، سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف ریفرنسز نمٹانے کے بعد سننے کا فیصلہ کرلیا۔

سابق وزرائے اعظم یوسف رضا گیلانی اور نواز شریف کی آج نیب ریفرنسز کے سلسلے میں پیشی کے موقع پر اسلام آباد کی احتساب عدالت نمبر ایک میں ملاقات ہوئی۔
عدالت نے یوسف رضا گیلانی کو پہلے روسٹرم پر بلا لیا، تاہم نیب پراسیکیوٹر عدالت میں موجود نہیں تھے۔

جس پر یوسف رضا گیلانی نے جج ارشد ملک سے کہا کہ ‘آپ پہلے میاں صاحب کا کیس سن لیں، میں انتظار کرلیتا ہوں’۔
تاہم جج احتساب عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ‘میاں صاحب کےکیس میں پورا دن لگے گا’۔

دوران سماعت عدالت نے یوسف رضاگیلانی کی مستقل حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پر نیب کو دوبارہ نوٹس جاری کرتے ہوئے سابق وزیراعظم کے خلاف ریفرنس کی سماعت نواز شریف کے خلاف ریفرنسز نمٹانےکے بعد کرنے کا فیصلہ کیا۔

بعدازاں احتساب عدالت نے یوسف رضا گیلانی کے خلاف ریفرنس کی سماعت 23 نومبر تک ملتوی کردی۔
‘ابھی اور بھی وزیراعظم احتساب عدالت میں پیش ہوں گے’

سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ ‘ہم کئی سالوں سے نیب کورٹ آتے رہے ہیں، ابھی اور بھی وزیراعظم پیش ہوں گے’۔

ان کا کہنا تھا، ‘چار وزیراعظم عدالتوں میں پیش ہوچکے ہیں، پانچواں وزیراعظم بھی احتساب عدالت آئے گا’۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ‘وزیراعظم عمران خان کو یہ نہیں کہنا چاہیے کہ میں فلاں کو پکڑوں گا، احتساب ہونا چاہیے مگر احتساب کا ادارہ آزاد ہونا چاہیے’۔

سابق وزیراعظم نے سوال کیا کہ ‘میں نے 10 سال جیل مینوئل کے مطابق جیل کاٹی، مجھے باعزت بری کیا گیا تو میں وزیراعظم بن گیا، فیصلے میرےحق میں ہوئے، میرے ان 10 سالوں کاجواب کون دے گا؟ ‘

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں