اسلام آباد: یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کے ملازمین کا نجکاری کے خلاف دھرنا

احتجاج

یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کی نجکاری کے خلاف ملک بھر سے آئے ملازمین نے اسلام آباد کے ڈی چوک پر دھرنا دیدیا، پولیس نے پارلیمنٹ ہاؤس جانے والی سڑک خاردار تاریں لگا کر بند کر دی۔

حکومتی پالیسیوں کے خلاف یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے ملک بھر سے آئے ملازمین سٹور ہیڈ آفس میں جمع ہوئے اور ریلی کی شکل میں اسلام آباد کے ڈی چوک پہنچے جہاں انہوں نے اپنے مطالبات کے حق میں دھرنا دیا۔

مظاہرین نے پارلیمنٹ ہاؤس جانے کی دھمکی دی تو پولیس نے خاردار تاریں لگا کر سڑک کو بند کر دیا۔ دھرنے میں شریک ملازمین کا کہنا ہے حکومت غریبوں کو خودکشیوں پر مجبور کر رہی ہے، نجکاری کا فیصلہ واپس لیا جائے۔

احتجاج کے باعث پولیس اور ایلیٹ فورس کی بھاری نفری ڈی چوک، بلیو ایریا اور ریڈ زون میں تعینات ہے۔ خواتین پولیس اہلکار بھی اس موقع پر موجود ہیں۔ یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن نے آج ملک بھر میں یوٹیلیٹی اسٹورز احتجاجاً بند کر رکھے ہیں۔

Spread the love
  • 5
    Shares

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں