سورج کی روشنی کیوں ضروری ہے؟

سورج کی روشنی

سورج کی روشنی قدرت کی بیش بہا نعمت ہے جسے دور جدید میں کم سے کم استعمال کیا جا رہا ہے۔

اس قدرتی نعمت سے خود کو محروم رکھنے والے اس کا خمیازہ بیماریوں کی صورت بگھتتے ہیں لیکن اس کا نہایت آسان حل موجود ہے۔

سارا دن کمروں میں گزارے والے افراد کے لیے ضروری ہے کہ وہ سورج کی روشنی سے لازمی استفادہ کریں کیونکہ یہ کمروں میں سے بیکٹیریا کا خاتمہ کرتی ہے۔

سائنس دانوں کی جانب سے کی گئی تازہ تحقیق کے مطابق تاریک کمرے جہاں سورج کی روشنی نہیں پہنچ پاتی۔
مضر صحت بیکٹیریا کی شرح 12 فیصد تک ہوتی ہے جبکہ ہوادار اوردھوپ پہنچنے والے کمروں میں یہ شرح تقریبا آدھی 6٫8 فیصد ہے۔

سورج کی روشنی

ماہرین کا کہنا ہے کہ موجودہ طرز زندگی میں بیشتروقت کمروں کے اندرہی گزارا جاتا ہے جہاں دھول مٹی کے ساتھ چھپے بیکٹیریا بھی پائے جاتے ہیں۔

یہ بیکٹیریا مختلف اقسام کی بیماریاں پھیلانے کا موجب بنتے ہیں جن میں جلد اور سانس کی بیماریاں شامل ہیں۔
ان مضرصحت بیکٹیریا سے بچنے کا نہایت آسان نسخہ یہ ہے کہ سورج کی روشنی کا کمرے تک پہنچنا ممکن بنایا جائے۔

گھروں، اسکولوں ، اسپتالوں وغیرہ کی تعمیرات میں بھی اس بات کا خیال رکھا جائے کہ کمرے روشن اور ہوا دار ہوں تا کہ بیماریوں اور مختلف اقسام کے انفیکشن سے بچا جاسکے۔

اس کے علاوہ ہڈیوں کی مضبوطی کے لیے سورج کی روشنی وٹامن ڈی کے حصول کا بھی نہایت اہم ذریعہ ہے۔

Spread the love
  • 14
    Shares

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں