وائس چانسلر مجاہد کامران 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

مجاہد کامران

لاہور: احتساب عدالت نے سابق وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی ڈاکٹر مجاہد کامران سمیت دیگر ملزمان کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا۔

نیب حکام نے مجاہد کامران سمیت دیگر ملزمان کو آج بغیر ہتھکڑیاں لگانے احتساب عدالت میں پیش کیا۔
نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کوبتایا کہ ملزموں سے تفتیش مکمل کرلی ہے، مزید جسمانی ریمانڈ درکار نہیں لہٰذا ملزمان کو جیل بھجوا دیاجائے۔

عدالت نے نیب کی استدعا منظور کرتے ہوئے مجاہد کامران سمیت دیگر ملزمان کو 14 روز کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
واضح رہےکہ پنجاب یونیورسٹی کے وائس چانسلر اور دیگر ملزمان پر 2013ءسے 2016 ءکے درمیان ملی بھگت سےگریڈ 17 اور اس سے اوپر کی 550 غیر قانونی بھرتیاں کرنےکا الزام ہے۔

پنجاب یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر مجاہد کامران کو قومی احتساب بیورو (نیب) نے 11 اکتوبر کو حراست میں لیا تھا اور نیب کی جانب سے سابق وی سی سمیت دیگر اساتذہ کو بھی ہتھکڑیاں لگا کر احتساب عدالت میں پیش کیا گیا جس کا چیف جسٹس پاکستان نے نوٹس لیاتھا۔

ڈی جی نیب لاہور نے اس معاملے پر عدالت سے معافی مانگی تھی جب کہ چیئرمین نے بھی اسی معاملے پر ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل نیب کو معطل کیا۔

Spread the love
  • 2
    Shares

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں