نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کی رہائی کا فیصلہ نیب کی جانب سے چیلنج

نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن(ر) صفدر

نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کی رہائی کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیلیں نیب نے سپریم کورٹ میں دائر کیں۔

نیب نے مؤقف اختیار کیا کہ ہائیکورٹ نے مقدمہ کے شواہد کا درست جائزہ نہیں لیا۔ ہائیکورٹ نے اپیل کے ساتھ سزا معطلی کی درخواستیں سننے کا حکم دیا تھا، ہائیکورٹ نے اپنے ہی حکم نامہ کے برخلاف درخواستوں کی سماعت کی۔ نیب نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایون فیلڈ ریفرنس میں نیب عدالت کی سزا کے حکم کو معطل کیا تھا۔

13 ستمبر کو سزا معطلی کے بعد میاں نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کو رہائی ملی۔

loading...
Spread the love
  • 4
    Shares

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں