ایف آئی اے کی درخواست پر منشاء بم کا نام ای سی ایل میں شامل

منشاء بم

اربوں روپے کی زمینوں پر قبضوں کے الزام میں ملوث منشاء بم کا نام ای سی ایل پر ڈال دیا گیا۔

وزارت داخلہ نے ایف آئی اے کی درخواست پر منشا بم کا نام ای سی ایل پر ڈالا۔

خیال رہے کہ سپریم کورٹ نے زمینوں پر قبضے اور اربوں روپے کے گھپلوں کے الزام میں 11 اکتوبر کو منشاء بم اور اس کے بیٹوں کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کے احکامات جاری کیے تھے۔

سپریم کورٹ نے پنجاب پولیس کو منشاء بم کو گرفتار کرنے کا حکم دیا تھا تاہم پنجاب پولیس اسے گرفتار کرنے میں ناکام رہی تھی اور پھر چند روز قبل منشاء بم نے خود سپریم کورٹ میں پیش ہوکر گرفتاری دی تھی۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں