کراچی: بلا اجازت آن لائن ٹیکسی سروسز بند کرنے کا فیصلہ

آن لائن ٹیکسی سروسز

حکومت سندھ نے ایک بار پھر صوبے میں بلا اجازت آن لائن ٹیکسی سروس بند کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

کراچی میں وزیر ٹرانسپورٹ سندھ کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں سیکرٹری ٹرانسپورٹ سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران بسوں اور وینز میں لگے سی این جی سیلنڈر کے خلاف کارروائی کرنے اور آن لائن ٹیکسی سروس کو ایک بار پھر بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

loading...

اجلاس میں وزیر ٹرانسپورٹ نے استفسار کیا کہ کراچی میں گزشتہ روز کریم ٹیکسی کا واقعہ پیش آیا تھا یہ کیسے ہوا۔

اجلاس میں وزیر ٹرانسپورٹ سندھ اویس شاہ کا کہنا تھا کہ کریم اور اوبر ٹیکسی نے حکومت سے اجازت نہیں لی۔ کریم اور اوبر ٹیکسی سروسز کو ایک ہفتے کی مہلت دیتے ہیں۔ اگر اجازت نہیں لی گئی تو ان کو بند کردیا جائے گا۔

انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ کریم اور اوبر ٹیکسی سروس انتظامیہ کو خط لکھا جائے جب کہ بائیکیا اور کریم موٹر بائیک کو بھی بند کرنے پر غور کر رہے ہیں۔

Spread the love
  • 5
    Shares

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں