حکومت کے خلاف قرارداد منظور کرنے کی تجویز، پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن میں جلد باضابطہ رابطے کا امکان

حکومت کے خلاف قرارداد

آصف علی زرداری کی جانب سے حکومت کے خلاف قرارداد منظور کرنے کی تجویز کے معاملے پر پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے درمیاں جلد باضابطہ رابطے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق اپوزیشن کی جانب سے حکومت کے خلاف اے پی سی بلانے کی بھی تجویز دی گئی۔ اے پی سی کی تجویز مولانا فضل الرحمان کی جانب سے آصف زرداری کو دی گئی۔ اپوزیشن جماعتوں میں حکومتی کارکردگی پر سخت تشویش ہے۔

اپوزیشن جماعتیں آصف علی زرداری کی قرارداد منظور کرنے کی تجویز پر غورکریں گی۔ مسلم لیگ ن نے بھی زرداری کی تجویز کو قابل عمل قرار دے کر سراہا ہے۔

loading...

نیئر بخاری کا کہنا ہے آصف زرداری کی تجویز پر آنے والے دنوں میں اپوزیشن کی پیش رفت ہوسکتی ہے۔

یاد رہے گزشتہ روز سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء آصف علی زرداری کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ تمام سیاسی قوتوں کو مل کر قرار داد لانی ہوگی کہ تحریک انصاف ملک چلاسکتی ہے نہ حکومت، فیصلہ کرنا ہوگا کہ ہم کس سمت میں جارہے ہیں، عمران خان سلیکٹڈ وزیراعظم ہیں۔

سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ موجودہ حکومت کی نااہلی انتہائی کم وقت میں سامنے آگئی، ہم چیئرمین نیب کو نہیں ان کے طور طریقوں اور سوچ کو برا بھلا کہہ رہے ہیں۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں