ایک سیلفی نے آدمی کو 99 سال جیل کی سزا سے بچالیا

سیلفی

نیویارک: قسمت بھی بعض اوقات عجیب کھیل کھیلتی ہے۔ اس امریکی شخص کی مثال ہی دیکھ لیں جسے اس کی قسمت نے آخری وقت میں 99 سال قید کی سزا سے ایسے بچا لیا کہ آدمی دنگ رہ جائے۔

ٹائمز آف انڈیا کے مطابق امریکی ریاست ٹیکساس میں کرسٹوفر پریکوپیا نامی یہ شخص اپنے لکڑی کے گودام پر کام میں مصروف تھا جب پولیس آئی اور اسے گرفتار کرکے لے گئی۔

اس پر گھر میں گھس کر ڈکیتی کرنے اور دیگر کئی جرائم کا مرتکب ہونے کا الزام عائد کیا گیا لیکن اس نے ایسا کوئی جرم نہیں کیا تھا۔
جب پولیس نے اسے عدالت میں پیش کیا اور وہاں وقوعے کی تفصیلات بیان کی گئیں تو معلوم ہوا کہ اس وقت ملزم وقوعے کی جگہ سے 65 میل دور اپنی ماں اور فیملی کے دیگر افراد کے ساتھ تفریح کے لیے گیا ہوا تھا۔

loading...

وہاں اس کی ماں نے ایک سیلفی لے کر فیس بک پر پوسٹ کی تھی جس سے ثابت ہوتا تھا کہ وہ وقوعے کی جگہ سے دور ہے۔ اس سیلفی نے اس کی بے گناہی ثابت کر دی۔ ورنہ اس پر جو الزامات عائد کیے گئے تھے ان میں اسے 99سال تک قید کی سزا ہو سکتی تھی۔

عدالت سے بری ہونے کے بعد کرسٹوفر کا کہنا تھا کہ ”میں خود کو بہت خوش قسمت سمجھ رہا ہوں کہ اس تاریخ اور وقت پر وقوعے کی جگہ سے دور تھا اور وہاں میری والدہ نے سیلفی بھی بنا لی۔

اگر میں اس وقت وقوعے کی جگہ کے قریب ہوتا اور سیلفی جیسا ثبوت نہ ہوتا تو مجھے یقینی طور پر قید کی سزا ہو جاتی۔“

Spread the love
  • 4
    Shares

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں