آپ کا دن کیسا گزرے گا؟

آپ کا دن کیسا گزرے گا؟

علی زنجانی
نومبر 22 جمعرات۔

برج حمل
معاہدے طے کرتے وقت ہوش مندی کی ضرورت ہے۔ عملی مصروفیات کے باعث تھکان محسوس کریں گے۔جذباتی روش میں غلبہ رہے گا۔مستقبل سے متعلقہ امور طے کر سکتے ہیں۔

برج ثور
آپ اپنی ذات کو بہتری کے کام میں مصروف رکھیں کیونکہ دیگر کاموں میںخصوصاً پیداواری کاموں میں کامیابی نہ ہوگی۔ذاتی جائیداد میں دلچسپی پہلے سے زیادہ رہے گی۔

برج جوزا
کسی کام کیلئے اچانک بڑی رقم خرچ نہ کریں بعد میں آپ کو شرمندہ ہونا پڑے گا۔ ذہنی تنائو بڑھے گا اور طبیعت ہنگامہ خیز ہوگی۔ آپ کسی اہم مالی معاملہ کو طے کر پائیں گے۔

برج سرطان
پریشانی کے لمحات میں حیران نہ ہوں ایسے وقت میں کوئی آپ کا بھرپور ساتھ دے سکتا ہے۔ اپنے نظریہ کو حقیقت کا رنگ دینے کیلئے محنت سے کام کرنا ہوگا۔صحت متاثر ہو سکتی ہے۔

برج اسد
آپ کو ان کے جوابات کیلئے تخیل کا سہارا لینا ہوگا۔ کنوارے افراد کو رومانس میسر آسکتا ہے۔ سوچ مثبت رکھتے ہوئے حد میں رہیں۔ غلط فہمیاں جنم لیں گی۔ سفر وسیلہ ظفر ثابت ہوگا۔

برج سنبلہ
جب کوئی مالی معاملہ طے پا رہا ہو تو سوچ قدامت پسند رکھیں۔ دوست احباب اگر مگر میں اُلجھانے کی کوشش کریں گے۔ شریک کار کی طرف زیادہ متوجہ رہے گے۔

برج میزان
آپ کو کسی ساتھی کی طرف سے رکاوٹ کا سامنا ہو سکتا ہے۔ اگر آپ اکیلے کوئی کام کر رہے ہیں تو پوری لگن سے کریں ۔ اس سلسلے میں بالکل جلد بازی ہر گز نہ کریں ۔

برج عقرب
خوراک اور ورزش میں محتاط رہیں۔ اندرون خانہ مصروفیت رہے گی۔ مہمانوں کی آمد رہے گی۔ اہل خانہ کے ساتھ اہم تبادلہ خیال کرنے کا موقع ملے گا۔ آج اہم معاملات خود نمٹائیں ۔

برج قوس
آپ کی توجہ اور توانائی کا لیول کاموں کے انجام دینے کیلئے حقیقی طور پر برقی قوت کی مشین بنا ڈالے گا تاہم کچھ یا کوئی ایسا ہے جو آپ کی طاقت اور کرشماتی شخصیت سے حسد رکھتا ہے۔

برج جدی
کاروباری معاہدے یا ڈیل فائدہ مند رہے گی۔ صحیح وقت پر مثبت اور بہتر فیصلے کر سکیں گے۔ فرض شناسی کا احساس رہے گا۔دیرینہ خواہشات کی تکمیل ممکن ہو گی۔

برج دلو
مصروفیت کی وجہ سے سر درد کا شکار ہوں تو اس شام کو رومانس کا پروگرام بنائیں۔ دوستانہ ماحول سازگار رہے گا۔ دوست احباب مفید مشورہ سے نوازیں گے۔

برج حوت
مالی امور مشکلات کا شکار ہونگے لیکن تخلیقی سوچ کی وجہ سے معاملات کو حل کر سکیں گے۔ سازشی منصوبہ سے نمٹنے میں کامیابی ملے گی۔ صبر و تحمل سے معاملات جلدی سدھر سکیں گے۔

———————————————————————————

Spread the love
  • 5
    Shares

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں