وزیراعظم عمران خان ملائیشیا سے وطن واپسی پہنچ گئے

وزیراعظم عمران خان
loading...

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان دورہ ملائیشیا مکمل کر کے وطن واپس پہنچ گئے، ڈاکٹر مہاتیر محمد نے وزیراعظم کو ایئرپورٹ پر الودع کہا اور گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان ملائیشیا کا دو روزہ دورہ مکمل کرکے وطن واپس پہنچ گئے، وزیراعظم کو ملائشین ہم منصب مہاتیر محمد نے رخصت کیا اور انہیں واپسی پر بھی گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

یاد رہے دوزیر اعظم پاکستان کا دارالحکومت کوالالمپور پہنچنے پر بھی ملائشین ہم منصب نے پرتپاک استقبال کیا تھا، وزیراعظم عمران خان اور ڈاکٹر مہاتیر محمد کے درمیان ون آن ون ملاقات ہوئی۔۔ دونوں نے مشترکہ پریس کانفرنس بھی کی، وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا مہاتیر محمد اور انہیں کرپشن کے خلاف ووٹ ملے۔

وزیراعظم عمران خان نے ملائشین ہم منصب کو دورہ پاکستان کی دعوت دی جسے انہوں نے قبول کرلیا، ملائشین وزیراعظم ڈاکٹر مہاتیر محمد یوم پاکستان کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔

دورہ ملائیشیا کے مشترکہ اعلامیہ کے مطابق دفاع، تعلیم، سیاحت، کرپشن کے خاتمہ اوردیگرامورمیں تعاون پراتفاق کیا، ملائیشیا نے دہشت گردی کے خاتمہ کے لئے پاکستان کی کامیاب کوششوں کوسراہا۔

پاک ملائیشیا وزرائےاعظم کی روابط بڑھانےکی ضرورت پرزور دیا جبکہ دونوں ممالک کےدرمیان ویزوں کے جزوی خاتمہ کا معاہدہ بھی ہوا، ویزوں کے جزوی خاتمے کے معاہدے سے دوطرفہ تعلقات میں بہتری آئے گی جبکہ آئندہ سال اسلام آبادمیں پاکستان،ملائیشیاپہلی مشترکہ مشاورت کے انعقاد پر بھی اتفاق ہوا۔

مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے مہاتیر محمد کو آگاہ کیاگیا اور مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے کیلئے او آئی سی کا کردار بھی زیر غور آئے۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں