خنزیر یا انسان۔۔۔ ایک جانور کی پیدائش نے کھلبلی مچا دی

خنزیر

منیلا: جانوروں میں بسا اوقات مادہ کے پیٹ میں نشوونما میں بگاڑ آنے کے باعث عجیب الخلقت بچے پیدا ہو جاتے ہیں۔

گزشتہ دنوں فلپائن میں بھی ایک بکری نے ایسے ہی بچے کو جنم دیا ہے جس کی شکل ایسی ہے کہ علاقے میں کھلبلی مچ گئی۔

دی مرر کے مطابق فلپائن کے قصبے سلطان قدرت میں واقع ایک فارم پر بکری نے اس بچے کو جنم دیا ہے جس کا آدھا جسم سؤر جیسا آدھا انسان جیسا ہے۔ یہ فارم 40سالہ جوزفین رپیق نامی خاتون کی ملکیت ہے۔

loading...

جوزفین کا کہنا تھا کہ ”بکری کا یہ بچہ دیکھ کر ہم لوگ سکتے میں آ گئے۔ جوں جوں لوگ سنتے گئے انہوں نے ہمارے فارم کا رخ کر لیا اور چند گھنٹوں میں یہاں بھیڑ لگ گئی، جو بھی اس بچے کو دیکھتا خوفزدہ ہو جاتا۔اکثر لوگ اسے کوئی شیطانی چیز اور بدقسمتی کی علامت قرار دینے لگے۔

بچہ مردہ پیدا ہوا تھاجس کی چار چھوٹی چھوٹی ٹانگیں تھیں۔ بکری بھی اسے جنم دینے کے کچھ دیر بعد ہی مر گئی۔ کوئی بھی نہیں جانتا کہ یہ بچہ کیا چیز تھا۔ میں نہیں جانتی کہ میری بکری نے ایسے بچے کو کیوں جنم دیا اور آیا یہ ہمارے لیے بدقسمتی لائے گا یا نہیں۔“

Spread the love
  • 7
    Shares

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں