بچے کو جنم دیتے ہوئے ہلاک ہونے والی خاتون کا ڈھانچہ برآمد

بچے کو جنم

مصر میں ماہرین آثار قدیمہ کو 3700 سال قبل زچگی کے دوران ہلاک ہونے والی خاتون کا ڈھانچہ ملا ہے جس کے اندر ایسی چیزکی موجودگی کا انکشاف ہوا کہ ماہرین بھی ہکا بکا رہ گئے۔

میل آن لائن کے مطابق خاتون کا یہ ڈھانچہ ایک قدیم قبرستان سے دریافت ہوا ہے جس کا انتقال ماہرین کے مطابق    1750قبل مسیح سے1550 قبل مسیح کے درمیان ہوا۔

loading...

جب ماہرین نے کھدائی کی تو معلوم ہوا کہ خاتون کے ڈھانچے کے اندر اس کے بچے کا ڈھانچہ بھی موجود تھا جسے جنم دیتے ہوئے اس کی موت واقع ہوئی۔ بچے کو جنم دینے سے پہلے ہی خاتون مر گئی چنانچہ اسے اسی طرح دفن کر دیا گیا۔

Spread the love
  • 3
    Shares

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں