ایمن خان اور منیب بٹ شادی کے بندھن میں بندھ گئے

ایمن خان

کراچی: خوبرو ٹیلی ویژن اداکارہ ایمن خان اور اداکار منیب بٹ گذشتہ روز نکاح کے بندھن میں بن گئے۔

ایمن خان اور منیب بٹ کی جوڑی اس وقت مداحوں کی پسندیدہ جوڑیوں میں سے ایک ہے۔ دونوں کی منگنی گزشتہ برس ہوئی تھی، جس کے بعد پرستاروں کو دونوں کی شادی کا بے صبری سے انتظار تھا۔

ایمن

 اب اس انتظار کو ختم کرتے ہوئے دونوں نے ایک دوسرے کو ’قبول ہے‘ کہہ دیا ہے۔

ایمن اور منیب کے نکاح کی تصویر سب سے پہلے اداکارہ کی جڑواں بہن منال خان نے انسٹاگرام پر شیئر کی۔

View this post on Instagram

My baby girl got married❤️ MashaAllah

A post shared by Minal Khan (@minalkhan.official) on

ایمن خان نکاح کے وقت کافی جذباتی دکھائی دیں اور اپنے والد اور بہن سے مل کر آبدیدہ بھی ہوئیں۔

View this post on Instagram

Emotional moments as Aiman Khan signs her marriage papers with Muneeb Butt. Congratulations to the couple! #AimanKhan #MinalKhan #AiNeeb #fashiionpakistan

A post shared by Fashion Pakistan (@fashiionpakistan) on

دوسری جانب منیب بٹ کا نکاح مسجد میں ہوا جہاں ان کے ساتھ قریبی دوست اور احباب موجود تھے۔

View this post on Instagram

#qabool hai #qabool hai #qabool hai #muneebbutt #ki aiman se shadi

A post shared by The Truth (@thetruth.pk) on

ایمن خان نے اپنے نکاح کے لیے ڈیزائنر ارم خان کے روایتی عروسی لباس کا انتخاب کیا جب کہ میک اپ اور اسٹائلنگ سارہ سیلون اینڈ اسپا سے کروائی۔

ان کی بہن منال خان نے بھی ارم خان کا ہی ڈیزائن کردہ خوبصورت لباس زیب تن کیا اور اپنی بہن ایمن کے ساتھ خود بھی سارہ سلون اینڈ اسپا سے تیار ہوئیں۔

اس شادی کی تقریبات گذشتہ کافی دنوں سے جاری ہیں۔ نکاح سے قبل ایمن خان کی ڈھولکی اور برائیڈل شاور بھی بھرپور انداز سے منایا گیا جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں۔

Spread the love
  • 3
    Shares

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں