دبئی میں مقیم پاکستانی نوجوان کو فیس بک پر دوستی مہنگی پڑ گئی

فیس بک

دبئی میں ملازمت کی غرض سے مقیم نوجوان فیس بک پر بنی اپنی دوست سے ملنے اس کے گھر پہنچا جو اس کے لیے مہنگا ثابت ہوا۔

دبئی میں مقیم چکوال کے رہائشی عاصم کی سرگودھا کے علاقے پھلروان کی رہائشی نادیہ سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر دوستی ہوئی۔

پولیس ذرائع کے مطابق لڑکی نے چھٹیوں پر وطن آنے پر عاصم کو ملاقات کے  لیے آنے کا کہا۔

loading...

لیکن جب عاصم ملاقات کے لیے سرگودھا پہچا تو لڑکی کے رشتے داروں نے عاصم کو دھر لیا اور اسے تشدد کا نشانہ بنایا۔ اس کے علاوہ نادیہ کے گھر والوں نے عاصم سے قیمتی موبائل اور رقم بھی چھین لی۔

پولیس نے عاصم کی مدعیت میں 6 افراد پر مقدمہ درج کر کے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

Spread the love
  • 20
    Shares

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں