ویٹرنز ورلڈ کپ میں پاکستان کی مسلسل دوسری کامیابی

سڈنی میں کھیلے جانے والے 50 سال سے زیادہ عمر کے کھلاڑیوں کے ورلڈ کپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم نے اپنا دوسرا میچ بھی جیت لیا۔

ویلز کی ٹیم اس میچ میں پہلے کھیلتے ہوئے 43اوورز میں 7وکٹ پر 153رنز بنا سکی۔

ویلز کی جانب سے میڈوک ٹاپ اسکور ر رہے جنھوں نے 85 گیندوں پر 43 رنز بنائے، ڈونو وان نے 22گیندوں پر ناٹ آوٹ 32 جب کہ ولیم سن نے 23 رنز بنائے۔

پاکستان کی طرف سے جاوید حفیظ اور جعفر قریشی نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

جواب میں ٹیم پاکستان نے ہدف 36ویں اوور میں پانچ وکٹ کے نقصان پر پورا کر لیا۔

ٹاپ اسکورر نائب کپتان غفار کاظمی رہے جنھوں نے 49 گیندوں پر 40 رنز بنائے۔

دستگیر بٹ نے 53 گیندوں پر 36رنز اسکور کیے جب کہ بابر بٹ نے 21 اور جعفر قریشی نے 20 رنز بنا کر ٹیم کی جیت میں اہم کرداد ادا کیا۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں