نقیب اللہ محسود قتل: ایس ایس پی راؤ انوار کی دبئی فرار ہونے کی کوشش

راؤ انوار

مبینہ پولیس مقابلے میں نوجوان نقیب اللہ محسود کو ہلاک کرنے کے الزام میں معطل سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس ملیر راؤ انوار کی اسلام آباد کے بینظیر بھٹو انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے بیرون ملک فرار ہونے کی کوشش ناکام بنادی گئی۔

فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (کے مطابق راؤ انوار کی دستاویزات کو شک کی بنا پر مسترد کرتے ہوئے انہیں دبئی جانے سے روکا گیا۔  ان دستاویزات میں 20 جنوری کو جاری کیا گیا سندھ حکومت کا این او سی  بھی شامل تھا۔

loading...

ایف آئی اے حکام کے مطابق راؤ انوار کو حراست میں نہیں لیا گیا، کیونکہ انہیں اس قسم کے احکامات موصول نہیں تھے، جبکہ راؤ انوار کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں بھی شامل ہے۔

 دوسری جانب نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئےراو انوار کا کہنا تھا کہ  دبئی فرار ہونے سے متعلق خبریں بے بنیاد ہیں۔ وہ جب چاہیں دبئی جا سکتے ہیں۔ میری فمیلی دبئی رہتی ہے مجھے وہاں جانے سے کوئی نہیں روک سکتا۔ راؤ انواو مزید کہنا تھا کہ میرے اوپر مقدمہ درج کیا جا رہا ہے۔ وہ ایف آئی آر کو دیکھتے ہوئے آئندہ حکمت عملی طے کریں گے۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں