آپ کا دن کیسا گزرے گا؟

آسٹرالوج ، علی زنجانی
loading...

آسٹرالوجر ، علی زنجانیآسٹرالوجر ، علی زنجانی

جنوری23 منگل۔

برج حمل
 جنوری23 منگل۔ ملازم پیشہ افراد کیلئے آج کا دن خاص اہمیت کا حامل ہوگا۔ سواری لے سکیں گے۔ والدین کا تعاون حاصل رہے گا۔ زیادہ تر توجہ مالی اور
شراکتی کاموں میں رہے گی اولاد تابع فرمان رہے گی۔
برج ثور
 جنوری23 منگل۔ دوستی مزید پختہ ہوگی۔ تخلیقی صلاحیتوں میں اضافہ ہو سکے گا۔ آرٹ کی طرف رجحان بڑھے گا۔ آمدن میں اضافہ ممکن ہے۔ اولاد راحت کا باعث ہوگی۔ قانونی معاملات سے گریز کرنا بہتر رہے گا۔
برج جوزا
 جنوری23 منگل۔ فنکارانہ صلاحیتوں میں اضافہ ممکن ہوگا۔ روحانی معاملات میں کامیابی نصیب اور مالی پوزیشن مستحکم ہو سکے گی۔ کام سے متعلقہ صلاحیتوں میں اضافہ اور حالات سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملے گا۔ 
برج سرطان
 جنوری23 منگل۔ گھریلو معاملات مستقل مزاجی کے ساتھ چلتے رہیں گے۔ نئے دوست مل سکیں گے۔ ڈرائیونگ کرتے وقت محتاط رہیں۔ کاروباری معاملات پر توجہ رہے گی۔ شراکتی کاموں میں فائدہ ہو سکے گا۔
برج اسد
 جنوری23 منگل۔ ذہنی سکون حاصل ہو سکے گا۔ دیرینہ خواہشات کی تکمیل ممکن ہے جس سے آپ کو دلی خوشی حاصل ہو سکے گی۔ خانگی و خاندانی مسائل بہتر طور پر حل ہو سکیں گے۔ تکنیکی صلاحیتیں مزید اُبھریں گی۔
برج سنبلہ
 جنوری23 منگل۔ جذبات اور غصے پر قابو رکھیں۔ فضول خرچی سے گریز اور اخراجات میں کمی کرنے سے مالی پوزیشن بہتر ہو سکے گی۔ دوستوں سے فوائد حلقہ احباب میں وسعت عطا کرے گا۔
برج میزان
 جنوری23 منگل۔ بیرون ملک سے خوشی کی خبر مل سکتی ہے۔ مسائل سے بچنے کیلئے قوانین کی پابندی کریں ورنہ خواہ مخواہ کے مسائل درپیش رہیں گے۔ بزرگ راحت کا باعث ہوں گے۔ 
برج عقرب
 جنوری23 منگل۔ وراثتی معاملات فائدہ دے سکیں گے جس کے باعث مالی ضروریات کافی حد تک پوری ہو سکیں گی۔طالب علم نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کر سکیں گے۔ پرانے دوست مددگار رہیں گے۔
برج قوس
 جنوری23 منگل۔ ملازمتی امور سے متعلقہ خواہشات ذرا سی محنت سے پوری ہو سکیں گی۔ صحت بہتر رہے گی۔ سیر و سیاحت کا پروگرام بنا سکتے ہیں۔ تکنیکی صلاحیتیں اُجاگر ہونگی۔ کام کے نتائج جلد مل سکیں گے۔
برج جدی
 جنوری23 منگل۔ جائیداد سے متعلقہ امور میں سرمایہ کاری منافع بخش رہے گی۔ تقریب کا اہتمام کر سکتے ہیں۔ مالی معاملات میں محتاط رہیں۔ سفر کا پروگرام مصروفیت کے باعث ملتوی ہو سکتا ہے۔ 
برج دلو
 جنوری23 منگل۔ خاندانی امور جلد اور بہتر طورپر حل ہو سکیں گے اور بہتر نتائج ملیں گے۔ذمہ داریاں احسن طریقے سے نباہ سکیں گے۔ ملازم پیشہ افراد مسائل کا شکار ہو سکتے ہیں۔ لیکن مسائل کا خاتمہ جلد ممکن ہو سکے گا۔ 
برج حوت
 جنوری23 منگل۔ صبر و تحمل اور خود اعتمادی سے کیا گیا کام مستقبل میں فائدہ مند ثابت ہوگا جس سے مالی پوزیشن مستحکم ہو گی۔ گھریلو امور خوشگوار رہیں گے اور شریک حیات کا تعاون حاصل رہے گا
Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں