‎ میرا بس چلے تو بیچ چوک پر معصوم زینب کے قاتل کو پھانسی دوں، شہباز شریف کی پریس کانفرنس

‎لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا کہ زینب کے قتل میں ملوث سیریل کلر عمران کو شبانہ روز مسلسل محنت کے بعد گرفتار کر لیا گیا ہے۔

‎لاہور میں زینب کے والد کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ زینب کے قتل کے بعد ملزم کو گرفتار کرنے کے لیے ایک جے آئی ٹی تشکیل کی گئی جس نے 14 روز کی انتھک محنت کے بعد اس درندے کو گرفتار کیا۔

‎وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ 1150 افراد کے ڈی این اے ٹیسٹ کے بعد زینب کے قاتل کا درندہ سامنے آیا ہے، ڈی این اے سے 100 فیصد تصدیق کے بعد اس کا پولی گرافک ٹیسٹ بھی لیا گیا جس میں اس بدبخت نے اپنی سیاہ کاریوں کا اعتراف کیا۔

‎انہوں نے بتایا کہ زینب کا قاتل قصور کا رہائشی 24 سالہ شخص ایک سیریل کلر ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ زینب کے قاتل کی گرفتاری میں پنجاب فرانزک لیب، سول اور ملٹری انٹیلی جنس اور جے آئی ٹی ٹیم نے انتھک محنت کی جس پر یہ لوگ شاباش کے مستحق ہیں

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں