زینب کے قاتل کو سرعام پھانسی پر لٹکایا جائے۔ اینکر پرسن عمر حسین چوہدری

لاہور: (آج کل نیوز) عمر حسین چوہدری نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ زینب کے قاتل عمران کو سرعام چوراہےِ پرپھانسی دے کر عبرت کا نشانہ بنایاجائے ۔انہوں نے کہا کہ ایسے درندے انسانیت کے نام پر دھبہ ہیں ان کا نام ونشان مٹانا حکومت کی ذمہ داری ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملزم نے 2015 سے اب تک 8 بچیوں کو اپنی ہوس کا نشانہ بنایا لیکن پولیس سمیت ظالم حکمرانوں کے کان پر جوں تک نہ رینگی ۔ قصور میں اس سے پہلے تقریباً 100 بچوں کو بدفعلی کا نشانہ بنایاگیا ۔جس کا کوئی ایکشن نہ لے کر حکومت نے عمران جیسے درندوں کو بڑاھاوا دیا ۔اگران درندوں کو سزادے کر کیفرِ کردار تک پہنچایا ہوتا تو آج زینب سمیت کسی بھی بچی کے ساتھ ایسا اندوناک واقع پیش نہ آتا ۔انہوں کہا کہ عمران جیسے لوگ معاشرے میں ناسورہیں بلکہ ایسے لوگوں کا زندہ رہنا باعثِ شرم ہے۔اس کو جلد ازجلد پھانسی دی جائے تاکہ زینب سمیت ان تمام بچیوں کی روح کو آرام پہنچے جو بچیاں اس درندے کی ہو س کا نشانہ بنی ہیں ۔انہوں نے کہا مختلف واقعات میں ملزمان کو گرفتارکیا جاتاہے لیکن بعد میں بااثر لوگوں کی پُست پناہی لے کر رہا ہوجاتے ہیں۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں