فرانس مسلح شخص کی سپر مارکیٹ میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ دو افراد جاں بحق

پیرس: فرانس کے جنوبی شہر خے بے میں مسلح شخص نے سپر مارکیٹ میں گھس کر وہاں موجود لوگوں کو یرغمال بنانے کی کوشش کی۔ مسلح شخص نے اندھا دھند فائرنگ کی جس سے دو افراد جاں بحق ہو گئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق واقعے میں دو شخص گولی لگنے سے ہلاک ہو گئے۔ فرانسیسی حکام کا کہنا ہے کہ مسلح شخص خود کو دہشت گرد تنظیم کا رکن بتاتا ہے ۔ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے سپر مارکیٹ میں کو گھیرے میں لے رکھا ہے۔ واقعے سے چند گھنٹے پہلے ایک پولیس اہلکار کو گولی مار کر زخمی کردیا گیا تھا۔ حکام دونوں واقعات میں تعلق کا جائزہ لے رہے ہیں

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں