پی ایس ایل تھری فائنل کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان

پاکستان سپر لیگ
loading...

لاہور: پاکستان سپرلیگ تھری کے فائنل کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا گیا۔پاکستان سپرلیگ تھری کے فائنل کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا گیا۔ علیم ڈار اور شوذب رضا فیلڈ امپائر ہوں گے، روشن ماہناما میچ ریفری، احمد شہاب ٹی وی امپائر اور راشد ریاض ریزرو امپائر ہوں گے۔واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کا فیصلہ کن معرکہ 25 مارچ کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں شیڈول ہے، اسلام آباد یونائیٹڈ اور دفاعی چیمپئن پشاور زلمی کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی، دونوں ٹیمیں ایک ایک مرتبہ ٹائٹل اپنے نام کر چکی ہیں۔

مزید :پی ایس ایل فائنل ، نیشنل سٹیڈیم میں کنٹرول روم قائم
کراچی: پاکستان سپر لیگ کے فائنل مقابلے کے لئے نیشنل اسٹیڈیم میں کنٹرول روم قائم کردیا گیا ہے ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں 8 سال بعد غیرملکی کرکٹرز ایکشن میں دکھائی دیں گے جس کے لئے انتظامیہ کی جانب سے بھرپور انتظامات کیے گئے ہیں ۔نیشنل اسٹیڈم کے اندر اور باہر 80 کیمروں کی مدد سے نگرانی کا نظام قائم کیا گیا ہے جس کے لئے کنٹرول روم قائم کرتے ہوئے 20 ایل سی ڈیز نصب کردی گئی ہیں۔ انچارج کنٹرول روم کے مطابق کیمروں کی مدد سے اسٹیڈیم کے اندر اور باہر کی نقل و حرکت کا جائزہ لیا جائیگا اور اسٹیڈیم سے متصل سڑک پر چلنے والی گاڑیوں کے نمبر بھی کیمروں کی رینج میں ہوں گے۔انچارج کنٹرول روم کا کہنا ہے کہ نگرانی کے لئے نائٹ وڑن کیمرے بھی نصب کیے گئے ہیں اور کیمروں کا ریکارڈ 2 ماہ تک محفوظ رکھا جاسکے گا۔یاد رہے کہ دفاعی چمپئن پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان پی ایس ایل تھری کا فائنل 25 مارچ کو کھیلا جائے گا۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں