بنگلہ دیش میں ایک خاتون کرکٹر کو 14 ہزار منشیات کی گولیاں رکھنے پر پولیس نے گرفتار کرلیا

بنگلہ دیش

نذرین پر منشیات کی اسمگلنگ کا مقدمہ چلایا جائے گا ٗ جرم کی سزا عمر قید بھی دی جاسکتی ہے ٗ پولیس چیف

چٹاگانگ:بنگلہ دیش میں ایک خاتون کرکٹر کو 14 ہزار منشیات کی گولیاں رکھنے پر پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔ڈھاکا پریمیر لیگ میں فرسٹ گریڈ کرکٹ کھیلنے والی نذرین خان مکتہ میچ کے بعد واپس آرہی تھیں کہ پولیس نے بس میں ان کی تلاشی لی جس کے دوران ان کے پاس سے 14 ہزار میتھ کی گولیاں برآمد ہوئیں۔

loading...

مقامی پولیس چیف پرونوب چوہدری کے مطابق نذرین پر منشیات کی اسمگلنگ کا مقدمہ چلایا جائے گا اور اس جرم کی سزا انہیں عمر قید بھی دی جاسکتی ہے۔رواں ماہ حکام کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال اگست سے ملک میں منشیات کی اسمگلنگ میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔

بنگلہ دیشی حکومت منشیات کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے میتھ کی گولیاں اسمگل کرنے پر سزائے موت مقرر کرنے پر غور کررہی ہے۔

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  بوم بوم آفریدی کا بھرپور کامیابی سمیٹتے ہوئے انٹرنیشنل کرکٹ کو خیرباد

اپنا تبصرہ بھیجیں