سی پیک نے ہمیں ترقی کا پلیٹ فارم مہیا کیا ہے، سی پیک آنے والی نسلوں کا منصوبہ ہے، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی

مشترکہ مفادات کونسل

سی پیک سے توانائی، انفرا اسٹرکچر سمیت دیگر سہولتیں میسر آئیں گی،اقتصادی راہداری منصوبے سے پاکستان کی ترقی کو بنیاد ملی، شاہد خاقان عباسی

وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے وزارت منصوبہ بندی اور ترقی اورڈان میڈیا گروپ کے تعاون سے دو روزہ سی پیک سمٹ سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہ پاک چین اقتصادی راہداری(سی پیک)وقتی نہیں بلکہ نسلوں کا منصوبہ ہے اور اس منصوبے نے ہمیں ترقی کا وہ پلیٹ فارم مہیا کیاہے، جس کے تحت پاکستان میں کئی منصوبے جاری ہیں۔

loading...

سی پیک سے توانائی، انفرا اسٹرکچر سمیت دیگر سہولتیں میسر آئیں گی،اقتصادی راہداری منصوبے سے پاکستان کی ترقی کو بنیاد ملی۔ سی پیک کے باعث تھرکول سے بجلی کی پیداوار کا خواب پورا ہوگا، اس کے ذریعے افغانستان اور مغربی چین کو بھی رسائی مل سکے گی۔

وزیر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ سی پیک کے تحت ٹرانسمیشن لائنیں بچھائی جا رہی ہیں، 2پاور پراجیکٹ عملی شکل اختیارکررہے ہیں،سی پیک کے تحت تاجروں کو کاروبار بڑھانے میں بھی مدد ملے گی، سی پیک کے تحت پراجیکٹس معاشی اور ماحولیاتی تسلسل کے اصولوں پر بن رہے ہیں۔

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  پورن اسٹار اسکینڈل: ٹرمپ کا وکیل خود ٹرمپ کے خلاف گواہی دے گا، وکیل اسٹورمی

اپنا تبصرہ بھیجیں