ایسے علاقوں میں زیادہ کیمپ لگائے گے جہاں غر یب عوام بستی ہے ‘مسز پروین سرور

مسز پروین سرور

سرور فاؤنڈیشن فر ی میڈ یکل کیمپ میں 12سے زائد مر یضوں کو مفت ادویات دی گئیں، مسز پروین سرور کی میڈیا سے گفتگو

لاہور :سماجی کارکن وائس چےئر پر سن سرور فاؤنڈ یشن مسز پروین سرور کی زیر نگرانی فر ی میڈ یکل کیمپ میں 1200سے زائد مر د خواتین اور بچوں کا فری میڈیکل چیک اور مفت ادویات بھی دی گئیں ۔ تفصیلات کے مطابق بھٹہ چوک رمضان کالونی میں لگائے جانیوالے فری میڈ یکل کیمپ میں ڈاکٹر انیسہ فاطمہ ‘ڈاکٹر انعم سمیت دیگر ڈاکٹرز نے مختلف علاقوں سے آنیوالے مر یضوں کا فری میڈ یکل چیک اپ کیا اور مر یضوں کو مفت ادوایات دیں گئیں ۔

loading...

اس موقعہ پر میڈیا سے گفتگو کے دوران وائس چےئر پر سن سرور فاؤنڈ یشن مسز پروین سرورکاکہنا تھا  کہ فری کیمپ میں زیادہ تعداد گندہ پانی پینے کی وجہ سے بیماریوں کا شکار ہونیوالے مر یضوں کی ہے جس سے ثابت ہو تا ہے کہ گندہ پانی ہی تمام بیماریوں کی بنیادی وجہ بن چکا ہے جس پر حکومتی ادارے کوئی توجہ نہیں دے رہے ۔

 مسز پروین سرور نے کہا کہ فری میڈ یکل کیمپ لگانے کا مقصد کسی قسم کی سیاست نہیں بلکہ ہم انسانیت کے جذبے کی خدمت کے تحت یہ کام کررہے ہیں اور فری میڈ یکل کیمپ لگانے کا سلسلہ ختم نہیں ہوگا بلکہ ہم نے فر ی میڈ یکل کیمپ لگانے کے عمل کو مزید تیزکر نے کا فیصلہ کیا اور ایسے علاقوں میں زیادہ کیمپ لگائے گے جہاں غر یب عوام بستے ہیں

مزید پڑھیں۔  لا سا بخار کی وبا ء سے 18 ریاستیں متاثر

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں